وفاقی حکومت نے فیڈرل سپیشل کورٹ کا21لاکھ کا بجلی بل ادا کردیا

وفاقی حکومت نے فیڈرل سپیشل کورٹ کا21لاکھ کا بجلی بل ادا کردیا

لاہور(نامہ نگار)فیڈرل گورنمنٹ نے جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں واقع فیڈرل سپیشل کورٹس کی بجلی کا 21لاکھ کا بل ادا کردیاہے، لیسکو کی جانب سے بل ادا کرنے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کو نادہندہ کی فہرست سے نکال دیا گیاہے۔جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں 18خصوصی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں دو عدالتیں اینٹی کرپشن اور صارف عدالت صوبائی حکومت کے ماتحت ہیں جبکہ 16عدالتیں فیڈرل کے ماتحت ہیں ان عدالتوں کا 21لاکھ روپے کا بل بجلی کا بھجوایا گیا تھا لیکن ادا نہ ہونے پر لیسکو نے بلڈنگ انتظامیہ کو آخری وارننگ دی تھی کہ بل اگر ادا نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عدلت عالیہ کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کا بل دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیڈرل کورٹس کے پاس اپنا بجٹ ہے وہ اپنا بل خود ادا کریں جس کے بعدفیڈرل گورنمنٹ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھاکہ وہ ان کا بل ادا کریں بادیگر صورت بجلی کاٹ دی جائے گی تاہم اب فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے بجلی کا مذکورہ بل ادا کردیاگیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4