شوہر نے گھر سے نکال کر بچہ چھین لیا،خاتون عدالت پہنچ گئی

شوہر نے گھر سے نکال کر بچہ چھین لیا،خاتون عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)شوہر نے دوسری شادی کی خاطر بیوی سے شیر خواربچہ چھین کر گھر سے نکال دیا،متاثرخاتون صائمہ بچے کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی ،عدالت نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر تھانہ گلبرگ پولیس کو حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پر بچے سمیت والد کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں گلبرگ غالب مارکیٹ کی رہائشی صائمہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے 2سالہ عبداللہ کے حصول کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل نے دوسری شادی کی خاطر اسے گھر سے نکال دیا ہے۔

جبکہ اس کے کمسن بچے کو بھی چھین لیاہے ،درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ اسے بچے سے ملنے نہیں بھی نہیں دیا جا رہا،عدالت سے استدعا کی بچے کو برآمد کرکے اس کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے گلبرگ پولیس کو حکم دیا کہ بچے عبداللہ اور اس کے والد فیصل کو آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4