میونسپل کمیٹی فیروزوالہ،راناتنویر کے نامز د تمام امیدوار کامیاب

میونسپل کمیٹی فیروزوالہ،راناتنویر کے نامز د تمام امیدوار کامیاب

فیروز والہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی فیروز والہ کی مخصوص نشستوں پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اورایم پی اے پیر محمد اشرف رسول کے نامزد کردہ تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے امیداواروں کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ میں ایک بہت بڑا گڑھ ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی فیروز والہ مخصوص آٹھ نشستوں پر جن میں خواتین کی پانچ نشستوں پر پانچ ہی خواتین نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں بیگم رخسانہ طارق ڈار، بیگم طاہرہ پروین، بیگم نویدہ ، نصرف بیگم، اور فوزیہ بیگم نے کے کاغذات کی جانچ پرتال کی گئے جو درست پائے گئے جس پر تمام خواتین اور یوتھ نشست پر محمد عمر ، لیبر نشست پر سید سفیر حسین شاہ اور اقلیتی نشست پر اقبال مسیح بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے تھے ۔ واضح رہے کہ پنجاب کی واحد میونسپل کمیٹی فیروز والہ ہے یہاں پر مخصوص نشستوں پر حصہ لینے والے امیدوار مسلم لیگ (ن) رانا تنویر حسین ، ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول کے گروپ کے تھے

۔

جو بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ۔نو منتخب امیدواروں کی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر اشرف رسول کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4