ایپکا پنجاب کا ہنگامی اجلاس سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت

ایپکا پنجاب کا ہنگامی اجلاس سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت

لاہور(خبرنگار) ایپکا پنجاب کا ایک ہنگامی اجلاس محکمہ زراعت ڈیوس روڈ، لاہور میں گزشتہ روز زیر صدرات حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکاپنجابمنعقد ہوا جس میں لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، چوہدری ابوہریر ہ جنرل سیکرٹری، و دیگرایپکا عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملہ کی ایپکا کے پلیٹ فارم سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور شدید مذمت کی گئی۔

اور شہداکو اُن کی اس عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے دعا ء مغفرت کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ تمام سرکاری ملازمین شہدا کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاک فوج کو اُس کی جرات ، بہادری اور ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا اوراُن سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4