دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بد ترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا،رانا بابر حسین

دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بد ترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا،رانا بابر حسین

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بد ترین سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔

دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔ پوری قوم دہشت گردوں کیخلافصف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔دہشت گردی کے خلافجنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاء دہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4