سعودی شہزادے کو پھانسی سے اسلام کا پرچم بلند ہوا،شاہد نذیر

سعودی شہزادے کو پھانسی سے اسلام کا پرچم بلند ہوا،شاہد نذیر

لاہور(خبرنگاراسلامی تحریک طلبہ کے صدرچودھری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ایک عام شہری کے قتل پر سعودی شہزادے کو پھانسی دے کر انصاف کا پرچم بلند کیا ہے جو مسلمان ممالک کے لئے مشعل راہ ہے ،انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،سعودی عرب نے جرأت مندانہ اقدام اٹھا کر مسلمانوں کاسر فخرسے بلند کردیا ہے ،اسلامی تحریک طلبہ سعودی عرب کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ،اور مسلمان حکمرانوں سے اپیل کرتی ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کریں انہوں نے کہا ہے کہ اسی لئے سعودی عوام اپنے حکمرانوں سے خوش ہیں۔

کہ وہ انصاف کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ،انہوں نے کہا کہ کاش سعودی عرب بادشاہت ختم کرکے اسلامی نظام خلافت قائم کرکے امت امت مسلمہ مرحومہ کو ایک کردے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4