عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی کال کی حمایت کرتے ہیں،عبدالرشید قریشی
لاہور( پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی و سابق ممبر پنجاب بار کونسل نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی 2 نومبر کو اسلام بند کرنے کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپٹ حکمرانوں نے اسلام آباد جانے والے کارکنان کو روکنے اور گرفتار کرنے کی کوشش کی تو عدلیہ بچاؤ کمیٹی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس سلسلہ میں عبدالرشید قریشی نے فری لیگل ایڈ کمیٹی قائم کر دی ہے جو عوام کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی۔ کمیٹی میں عبدالرشی قریشی چیئرمین، رانا ضیاء عبدالرحمن صدر ہائی کورٹ بار لاہور، این اے بٹ، چودھری محمد الیاس، شیخ زاہد سکندر، رانا محمد فاروق، چودھری محبوب چن، رانا محمد رفیق، شہباز رشید قریشی، میاں شوکت علی، امجد ذکی ، جلیل احمد خان اوٹھی، پیر اشرف علی قریشی سابق صدر پاکپتن بار ایسوسی ایشن، یاور مقبول ملک، شاہد منہاس، رائے ساجد علی کھرل، محمد نواز گوندل، مدیحہ، غلام اللہ جوئیہ، افرا سیاب موہل، خالد اعوان، شاہد نسیم گوندل، عبدالقادر قریشی، عمران چیمہ، چودھری اشتیاق ، افتخار احمد خٹک، محمد رمضان سندھو، ملک تصدیق چن کھوکھر، چودھری امان اللہ سندھواور ناظم بلوچ شامل ہیں۔