وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کی ملا قات ، ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں طلب کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کی ملا قات ، ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے جس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق وزیر اعلی سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -