22سال سے مفرور قاتل ،بدنام زمانہ اشتہاری عبدالوحید عرف وحیدیاں گرفتار

22سال سے مفرور قاتل ،بدنام زمانہ اشتہاری عبدالوحید عرف وحیدیاں گرفتار
22سال سے مفرور قاتل ،بدنام زمانہ اشتہاری عبدالوحید عرف وحیدیاں گرفتار

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)سی آ ئی اے صد ر ڈویژن پو لیس نے 22سال سے مفرور قتل ،اقدام قتل ،دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری عبدالوحید عرف وحیدیاں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرملزم کو نیازی اڈا لاہور سے گرفتارکیا۔ عبدالوحید عرف وحیدیاں ولد طالب حسین صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف تھانہ جات کے قتل کے مقدمات میں مطلوب،دہشت کی علامت ،علاقہ غیر سے آنے والے خطرناک اشتہاریوں کو پناہ دینے والا،بدنام زمانہ حنیف عرف حنیفابابا، شفیق بابااور بھولا سنیاراکا دست راست ،مفرور اشخاص کی پشت پناہی کرنے والا، خطرناک مجرمان کو آتشیں اسلحہ فراہم کرنے والا، اپنی چودھراہٹ برقرار رکھنے کے لیے متعدد لوگوں کوفائرنگ سے قتل کر نے والا،ٹیپو ٹرکاں والا کے والدبلا پہلوان کو قتل کرنے والا،سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ کر کے 5لو گو ں کو قتل کر نے والا،22 سال سے لاہور پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔گرفتارملزم نے دوران تفتیش بتا یا کہ وہ حنیف عرف حنیفااور عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا آپس میں گہرے دوست تھے، ٹیپو کے گھر والے مجھ پر بہت اعتماد کرتے تھے، ٹیپو کے پاس علاقہ غیر سے مفرور لوگ آتے تھے جن کو وہ میرے پاس ٹھہراتا تھا۔ ٹیپو نے حنیف عرف حنیفا کے ساتھ مل کر میرالدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔میں ٹیپو کے کہنے پر حنیفا کو لے کر سری لنکا چلا گیاہمارا خرچہ ٹیپو برداشت کرتا تھا ۔کچھ عرصہ بعد ٹیپو نے ہمارا خرچہ بند کردیا جس کی وجہ سے ہماری دوستی میں دراڑ پڑنا شروع ہو گئی۔ٹیپو کے ساتھ رنجش بڑھ جانے پر میں نے اور حنیف عرف حنیفا نے پاکستان واپس آکر اپنا علیحدہ گروپ بنا لیا ۔ایک دوسرے گروپ کے بندے قتل ہونے لگے۔ٹیپو نے میرے بھائی نظام توصیف عرف پنکی کو میرے ساتھ رنجش ہونے کی بناء پر تھپڑمارے تو میں آپے سے باہر ہوگیا ۔میں نے بدلہ لینے کے لیے ٹیپو کے والد بلا پہلوان کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اس کے بعد میں اور میرے ساتھی ہر وقت موقع ملنے کی تاک میں رہتے تھے کہ ٹیپو ٹرکاں والے کو قتل کر کے اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے۔خطرناک مجرم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی