کوٹ لکھپت ، تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

کوٹ لکھپت ، تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )کوٹ لکھپت میں تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تیز رفتار ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان عثمان کو ٹکر مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرالی کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ عثمان کی لاش کو جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی