صوبائی دارالحکوم ت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکوم ت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور(ا پنے کرا ئم ر پو ر ٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق کر شن نگر میں 4ڈاکو ؤ ں نے شہر ی محمد رضا کی فیملی کو یر غما ل بنا کر15 تولے سونا،68ہزار روپے اور300 ڈالرلوٹ لئے اورفر ار ہو گئے۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر و ع کر دی ۔شادباغ میں علی احمدکے گھر سے دوڈاکو تین لاکھ45ہزار،ٹا ؤ ن شپ میں سر ور کے گھر سے تین ڈاکودولاکھ 46ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نو اب ٹاؤن میں عمران اور اسکی فیملی سے تین لاکھ،فیصل ٹاؤن میں انتظار کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ،مزنگ میں راشد سے 90ہزار،بادامی باغ میں شہزاد سے 38ہزار،نو لکھا میں رفیق سے 27ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے۔علاوہ ازیں نولکھا میں عادل،شادباغ میں ارشد،لاری اڈہ میں زاہد،ساندہ میں بشیر ،سبزہ زار میں وقاص،ٹاؤن شپ میں اظہر،گلشن راوی میں جنید،فیکٹری ایریا میں عابد،غالب مارکیٹ میں صفدر،نشترکالونی میں منصور،فیصل ٹاؤن میں یاسر کی مو ٹرسائیکلیں اور ستوکتلہ میں ساجدہ،ڈیفنس بی میں ولید اور شمالی چھاؤنی میں ظفر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی