شہدائے کوئٹہ کی غائبانہ نمازجنازہ

شہدائے کوئٹہ کی غائبانہ نمازجنازہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں گز شتہ روزشہدائے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،سی سی پی او لاہور امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن عارف نواز ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر عارف مشتاق ، ایڈیشنل آئی جی لیگل علی ذوالنورین شیخ ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز بی اے ناصر ، ڈی آئی جی آئی ٹی شاہد حنیف سمیت اعلیٰ افسران اور پولیس جوانوں کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
فاتحہ خوانی کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم یکجان اور ہم قدم ہے ۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

مزید :

علاقائی -