پنجاب ،702ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،514شدید زخمی

پنجاب ،702ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،514شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز702ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں514افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ181افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران7افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 292 ڈرائیور،17 کم عمرڈرائیور،312مسافراور98پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت124متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں55متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان42 حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل702متاثرین میں566مرد اور136خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں485موٹر سائیکلز،108آٹو رکشے،56 موٹر کاریں 48مسافربسیں،18ٹرک اور69 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی