پولیو کے قطرے پلانے پرلوگوں نے خاتون ورکرکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیو کے قطرے پلانے پرلوگوں نے خاتون ورکرکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے،وقائع نگار ) شاہدرہ میں پولیو کے قطرے پلانے پر اہل علاقہ نے پولیو ورکرکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیو ورکر ارم کے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کا دیگر سٹاف اپنی موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چھوڑ کر بھاگ گیا۔تفصیلا ت کے مطابق یونین کونسل ایک بیگم کوٹ شاہدرہ میں پولیو کی ٹیمیں مہم کے تیسرے روز گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلارہی تھیں کہ ایک بچے کے والد نے دیگر علاقہ مکینوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پر دھاوا بول دیا۔پولیو ورکر ارم کے مطابق تمام پولیو سٹاف اپنا سامان اور موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گیا جبکہ وہ علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئی جسے لوگوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ بالوں سے بھی گھسیٹا۔ پولیو ورکر ارم نے فون کرکے موقع پر پولیس کو طلب کرلیا جس کے باعث اس کی جان بخشی ہوئی۔

مزید : علاقائی