مانگا منڈی،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مانگا منڈی،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا،متوفی شادی شدہ اورایک بچی کا باپ تھا۔بتایا گیا ہے کہ پیر کالونی کا رہائشی 30 سالہ مبشر اپنے گھر سے کام کی غرض سے موٹر سائیکل پرنکلا تھا۔الجنت ہوٹل کے قریب لاہور سے آنیوالی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی اور اسے کچلتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔حادثے میں کارکا ڈرائیور محفوظ رہا تاہم موٹر سائیکل سوار مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مبشر کے لواحقین نے کار ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی