پر ا نی رنجش پر دو گر و پوں میں فائر نگ، ایک شخص ہلاک ، تین شدید زخمی
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں پر ا نی رنجش کی بنا پر دو گر و پوں میں فائر نگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیاجبکہ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خا نہ میں منتقل کر وادیا۔بتا یا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ کے علاقہ مدینہ روڈ میں چھنگڑ گروپ کی علی رضا وغیرہ سے پرا نی رنجش چلی آ رہی تھی۔ گز شتہ روز ملزمان نے فائرنگ کر دی، گو لیاں لگنے سے 35 سالہ علی رضا موقع پر دم توڑ گیا۔ پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کر واتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ۔ پو لیس کاکہنا تھا کہ درخواست آ نے کے بعد مقد مہ درج کیا جائے گا ۔