لیسکو بورڈ آفڈائریکٹرز کا اجلاس،ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی کمیٹی کی منظوری
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)ہیڈکوارٹرمیں بورڈآف ڈائریکٹرزکے گذ شتہ اجلاس کے دوران سیفٹی کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی اورایک ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی&انوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی جس کے ذمہ ملازمین کی کام کے دوران سیفٹی کویقینی بنانے اورپروجیکٹس کے دوران انوائرمنٹ سیفٹی جیسے معاملات ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرواجدعلی کاظمی کے حکم پرگزشتہ روز لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹرسبزہ زارمیں لیسکومیں برقی لائنوں پر کام کے دوران معذورہونے والے افرادکے لیے سیفٹی کے عنوان سے پروگرام ترتیب دیاگیاجس میں بجلی کی لائنوں پرکام کے دوران معذورہونے والے ملازمین کو ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ نے مذکورہ بالاعنوان پرلیکچردیامزیدبراں چیف ایگز یکٹو لیسکونے حکم دیاکہ اِن تمام معذو ر افراد کو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرکے ان کے مختلف گروپس تشکیل دیئے جا ئیں اوریہ معذورملازمین فیلڈمیں جاکربجلی کی لائنوں پر کام کرنے والے ملازمین کو کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں۔تاکہ ان ملازمین کی زندگیوں کو بچایاجاسکے اورحادثات کی تعدادمیں کمی کی جاسکے۔