بھکاریوں کے خلافکریک ڈاؤن،26پکڑے گئے

بھکاریوں کے خلافکریک ڈاؤن،26پکڑے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں بھرپور کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، انارکلی، راوی روڈ، لاری اڈہ، کینال روڈ ،صدر، مزنگ ،گلبرگ، مین مارکیٹ،بھیکے وال، اکبرچوک ، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کارروائی کر تے ہوئے 26بھکاریوں کو پکڑ لیا

۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے بھکاریوں کورائے ونڈ ہوم ،سبحانی ہوم اور ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے سپیشل سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جا ری بھکاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1