دہشتگردایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں،مجاہد مقصود بٹ

دہشتگردایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں،مجاہد مقصود بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لمحہ فکریہ ہے کہ دہشتگرد ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔جس سے امن و امان کی صورتحال خراب اور عوام تذبذب کا شکار ہیں ۔

تاجر برادری کو ئٹہ سانحہ میں پاک فو ج کے شہید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کر تی ہے جنھوں نے اپنی جان ملک کی سلامتی کے لیے قر بان کر دی۔گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مجاہد مقصو د بٹ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور کوشش جا ری رکھیں ۔ کاروباری برادری سمیت ساری عوام دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جنرل راحیل شر یف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب ،ملک اور تہذیب نہیں ہوتی ایسے انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔اس طرح کے واقعات سے کاروباری معاملات شدید متاثر ہوتے ہیں جس سے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1