سیاسی قائدین احتساب کیلئے مؤثر نظام بنائیں،طاہر محمود اشرفی

سیاسی قائدین احتساب کیلئے مؤثر نظام بنائیں،طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سیاسی قائدین احتساب کیلئے مؤثر نظام بنائیں۔پانامہ لیکس سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے ۔ اسلام آباد بند کرنے سے ملک میں بہتری نہیں انارکی پھیلے گی۔ عمران خان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھلنا چاہئے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی صورتحال اور عالمی حالات پاکستان کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا تقاضا کرتے ہیں ۔ملک میں انارکی پھیلانے کی کوششوں سے ملک دشمن طاقتوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہئے۔ کسی بھی فریق کی طرف سے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کیلئے افسو سنا ک امر ہو گا ۔