قائداعظمؒ کو بلوچستان سے بے حد محبت تھی،پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد

قائداعظمؒ کو بلوچستان سے بے حد محبت تھی،پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد

لاہور(اپنے خبر نگا رسے)) قائداعظمؒ کو بلوچستان سے بے حد محبت تھی اور تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے رہنما بھی قائداعظمؒ کے بہت قریب تھے۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں بلوچستان پر ہیں اور ہم دشمنوں کے مذموم عزائم کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔ تحریک پاکستان اور بعدازاں ملکی تعمیر وترقی میں بلوچستان کے عوام کا نمایاں کردارہے۔ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کرنیوالے کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف، کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ایڈمن کرنل(ر) عزیز خان کاکڑ،ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف خلجی، پروفیسر ڈاکٹر ثناء تنزیل، نوجوان دانشور میاں سلمان فاروق اور سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید بھی موجود تھے۔ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ ہم بلوچستان سے آنیوالے طلبا و طالبات کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کے وسائل سے نواز رکھا ہے۔ہمارا ادارہ پوری قوم بالخصوص نئی نسلوں کو تحریک پاکستان ، قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد، دوقومی نظریہ اور مشاہیر تحریک آزادی کے افکاروخیالات سے آگاہ کر رہا ہے۔ انہوں نے طلبا وطالبات پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تاریخ اور قائداعظمؒ و علامہ محمد اقبالؒ کی حیات و خدمات کا کا ضرور مطالعہ کریں ۔میاں فاروق الطاف نے کہا بلوچستان پاکستان کی آن، شان اور پہچان ہے۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے سے ضائع ہونیوالی قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم بہت افسردہ ہیں۔ ہم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پورا پاکستان غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ نے نوجوانوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ علم حاصل کریں ،وقت کی قدر کریں ۔ کرنل (ر)عزیز خان کاکڑ نے کہا کہ آج ہماری زندگی کا ایک خوشگوار ترین دن ہے کہ یہاں آکر ہمیں ماضی کے دریچوں میں جھانکنے کا موقع ملا ہے۔بلوچستان کے عوام بہت محب وطن ہیں اور وقت پڑنے پر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔ ہم سچے پاکستانی تھے ،ہیں اور رہیں گے۔ پروفیسر محمد حنیف خلجی نے کہا کہ ہم نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں۔نوجوان دانشورمیاں سلمان فاروق نے کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کا مستقبل ہے ، آپ تعلیم پر مکمل توجہ دیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد ملک وقوم کی خدمت کریں۔۔ شاہد رشید نے کہا کہ ہم حال ہی میں کوئٹہ کا دورہ کر کے واپس آئے ہیں اور ہم وہاں کے عوام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ آج دشمن میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپیگنڈٖا کر رہا ہے جسے ہم نے اپنے اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ناکام بنانا ہ۔پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کرنل عزیزخان کاکڑ اور پروفیسر محمد حنیف خلجی کو یادگاری شیلڈز اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کی مطبوعات کا سیٹ بھی پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1