محکمہ اوقاف، اربوں روپے کی زمینیں خورد ، برد مقدمات لٹک گئے

محکمہ اوقاف، اربوں روپے کی زمینیں خورد ، برد مقدمات لٹک گئے

لاہور(محمد نواز سنگرا) محکمہ اوقاف میں سرکاری زمینوں پر قبضوں اور لیز کی آڑ میں اربوں روپے کی زمینیں خورد برد کرنے کے سینکڑوں کیسز لٹک گئے ہیں جن پر فوری فیصلوں اور زمینیں واگزار کرانے کیلئے محکمہ اوقاف نے فوری طور پر لیگل ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو آج بروز جمعرات اوقاف بورڈ کے سامنے پیش کی جائیں گی ۔جہا ں سے منظوری کے بعد لیگل ونگ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا ،لیگل ونگ ہیڈ آفس صوبے بھرکی عدالتوں میں چلنے والے کیسوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی تقریباً7ہزار ایکٹر اراضی پر قبضہ ہے جس کے تقریباً ساڑھے 7سو کیسز صوبے بھر کی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔لیگل ونگ کیلئے باقاعدہ پروفیشنل سٹاف بھی بھر تی کیا جائے گا اور انچارج ایک ڈائریکٹر ہو گا جس کے نیچے ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر سٹاف کام کرے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اوقاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک الگ ونگ بنایا جائے اور 7ہزار ایکٹر اراضی کو واگزار کرانے آسانیاں پید اہوں گی۔اوقاف بورڈ کی میٹنگ میں صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا، سیکرٹری اوقاف نوازش علی، فنانس، ریگولیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1