ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضیاء الحق نقشبندی

ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضیاء الحق نقشبندی

لاہور(خبر نگار خصوصی)اصل مسئلہ مقبوضہ کشمیر ہے اس لیے مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو جنگ کی بجائے مذاکرات اوربات چیت سے حل کیا جائے اوراس سلسلہ میں اقوام متحدہ فعال کردار ادا کرے ۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیںیہ بات چیئرمین تنظیم اتحادا مت پاکستان اورناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن لوٹ مار اوراقربا پروری ہے ۔ ملک عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔سیاسی لیٹروں اورغریب دشمن نظام کے خلاف مذہبی اورسیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔دین بیزار مغربی ذہنی غلاموں کو عبرت نشان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسلام دین فطرت ہے اوردین فطرت کسی مصالحت نہیں بلکہ ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے ۔پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد حکمران اپنا اخلاقی وقار مجروح کر چکے ہیں ۔اب ان کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اقتدار میں رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1