ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ضرب علم وامن ناگزیر ہے،مظہر محمود علوی

ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ضرب علم وامن ناگزیر ہے،مظہر محمود علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)دہشتگردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ضرب علم وامن ناگزیر ہے۔ ضرب امن قرارداد امن کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ایک علمی، فکری، نظریاتی اور عملی جدوجہد ہے جس کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے لاہور یوتھ لیگ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ کوئٹہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور اس سانحہ کے پیچھے تکفیری خارجی گروہ ہے جو اپنے مذموم مقاصد کیلئے خون مسلم بہا رہا ہے لہٰذا دہشت گردی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جہاں ضرب عضب کامیابی سے اپنا کام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ علمی فکری اور نظریاتی محاذ ضرب امن کی ضرورت ہے جب تک ضرب امن کے ذریعے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہو گا اس وقت تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔