دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،نرگس متین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی رہنما سائرہ خان نرگس متین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
بھارت اور افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاپاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی اس جنگ میں قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت ایک پیج پر موجود ہیں ۔دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کارروائی میں بھارتی ہاتھ کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جس کا ثبوت بھارتی وزیر اعظم کا اپنی تقریروں میں بلوچستان کا نام لینا اور کلبھوشن کا بلوچستان کے علاقے سے پکڑا جانااس بات کا واضح ثبوت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم دھرنے والوں کی بجائے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہونا چاہیے ۔۔