عوام کو پی ٹی آئی کی دھرنا فلم میں کوئی دلچسپی نہیں،خرم روحیل اصغر

عوام کو پی ٹی آئی کی دھرنا فلم میں کوئی دلچسپی نہیں،خرم روحیل اصغر

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو تحریک انصاف 2 سال پُرانی دھرنا فلم چند نئے گانوں کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد میں لگائے گی جس میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں۔ شیخ رشید فلم کی منادی کے بعد بھی بندے اکٹھے نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہاعوام انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اوراب وہ ترقی کے سفر والوں کے ساتھ ہیں۔ حکومت اپنی اقتدار کی مدت پوری کرے گی۔ 2018ء تک تحریک انصاف کا رونا دھونا جاری رہے گا۔ اِن خیالات کا اظہار خرم روحیل اصغر نے سیکریٹیریٹ یوتھ ونگ داروغہ والا میں یوتھ ونگ کے ایک اجلاس میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کے حصول کے لیے پاگل ہوتی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1