حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں،رانا ریاض

حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں،رانا ریاض

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں شہداء کوئٹہ کے لیے دعا کرائی گئی ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران دہشت گردی کے خاتمہ میں بالکل ناکام ہو چکے ہیں،حکمرانوں کو صرف اور صرف اپنی حکومت کو بچانے کی فکر سونے نہیں دیتی نہ ہی تو ان کو ملک و قوم کی فکر ہے اور نہ ہی قوم کا درد ہے۔

، سیکورٹی اداروں کے بار بار کہنے کے باوجود بھی ٹریننگ سکول کی حفاظت نہیں کی گئی جبکہ کے یہ حکومت کی ذمہ داری تھی ۔حکمران صرف بادشاہت چاہتے ہیں کہ ان کی بادشاہیت بچی رہے اور کروڑوں روپے اپنے خاندان کی سیکورٹی پر خرچ کررہے ہیں ،جبکہ ملکی اداروں کے تحفظ کے لیے اور عوام کی حفاظت کے لیے ان کے پاس کچھ بھی نہ ہے ،عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہوا ہے حکمران فوٹو سیشن کی سیاست کو چھوڑ کر عملی اقدامات کرے، مسلم لیگی عہدیدار اور ورکر اس تکلیف کی گھڑی میں شہداء کے وارثاں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اجلاس میں رانا ریاض ، سجاد بلوچ،سہیل چیمہ ،فیاض بھٹی ،شرافت علی ، منور سہوترا ،افضال تارڑ ذیلدار ، رانا حنیف ، نعیم الرحمن اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1