پی سی پی نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو ممبر شپ فراہم کر دی

پی سی پی نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو ممبر شپ فراہم کر دی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سنٹر آف فلن تھراپی(پی سی پی) نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو ممبر شپ فراہم کر دی ہے جو کہ پاکستان میں پی سی پی کی طرف سے اربن ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دی جانے والی کسی بھی ادارے کو پہلی ممبر شپ ہے ۔ اس ممبر شپ کے حصول سے مختلف ذرائع حاصل ہونے والے محاصل کی مد میں ایل ٹی سی کوانکم ٹیکس سے استثناء حاصل ہوگا۔ جب کہ اس ممبر شپ کے حصول کے لیے پاکستان سنٹر آف فلن تھراپی(پی سی پی) کی طرف سے ایک پینل تشکیل دیا گیا ۔ جس نے انٹرنل گورنینس ، فنانیشل مینجمنٹ اور پروگرام ڈیلیوری کی بنیاد پر ایل ٹی سی کے مختلف شعبہ جات کو ان کی کارکردگی اور مروجہ رولزاینڈ ریگولیشن پر عملدرآمد کرنے پر اس ممبر شپ سے نوازا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1