قلم فاؤنڈیشن کا ہنگامی اجلاس سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

قلم فاؤنڈیشن کا ہنگامی اجلاس سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

لاہور )لیڈی رپورٹر)قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت حکیم محمد عزیزالرحمن جگرانوی نے کی جس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی گئی ۔حکومت اور زمہ دار شہریوں سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر امن کمیٹی یونین کونسل کی سطح پر بحال کیا جائے اور ہر یونین کونسل میں لائبریری کا قیام بھی لایا جائے اس سے دہشت گردی کم ہوگی ۔اجلاس میں علامہ عبدالستار عاصم ،ملک مقبول احمد ،مقصود چغتائی ودیگر نے شرکت کی۔

،چودھری خلیل احمد ،جمیل اختر چودھری ،رانا عامر رحمن ،ڈاکٹر وزیر حسین شاہ ،عبدالغفور منہاس ،ندیم نظر،شہزاد فراموش نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے تمام مراکز مثلا نظریاتی مرکز ،مالیاتی مرکز،اخلاقی مرکز،روحانی مرکز،معلوماتی مرکزوغیرہ تمام مراکز ختم کئے جائے ۔اس سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1