درخواست کے باوجوداسلحہ لائسنس کی تجدید نہ ہو سکی،بزرگ دادرسی کیلئے‘ ’پاکستان‘‘پہنچ گیا

درخواست کے باوجوداسلحہ لائسنس کی تجدید نہ ہو سکی،بزرگ دادرسی کیلئے‘ ...

لاہور(افضل افتخار)نیو گلگشت کالونی ملتان کا رہائشی 81سالہ بزرگ محمد سرفراز خان درخواست دیئے جانے اور پرانا اسلحہ لائسنس جمع کروانے کے ایک سال بعد بھی نیا کیمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس نہ حاصل کرسکا ، نادرہ آفس ملتان کی طرف سے ملنے والی درخواست ٹریکنگ نمبر 125100008605 کی رسید پر لائسنس کی تجدید کی تاریخ کو گزرے بھی پانچ ماہ ہوگئے اور نادرہ نے مزید تجدید سے انکار کردیا ۔نیو گلگشت کالونی ملتان کے رہائشی محمد سرفراز خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لئے 32بور کا اسلحہ لائسنس 04.11.1969کو ڈی سی شیخوپورہ سے بنوایا تھا جس کے بعد میں نے ملتان رہائش اختیار کرلی تھی ۔میں نے ناردہ ملتان آفس کو 31.10.2015کو کمپیوٹرائز ڈ لائسنس بنانے کی درخواست دی اور ساتھ اپنا پرانا اسلحہ لائسنس بھی جمع کروادیا جو کہ 31.12.2015تک تجدید شدہ تھا۔نادرہ آفس ملتان نے میرے لائسنس کی تصدیق کے لئے اسے نادرہ آفس شیخوپورہ بھجوادیا لیکن میرے لائسنس تجدید کی تاریخ 31.12.2015کو ختم ہوئی تو ناردہ نے اسے 31.5.2016تک تجدید کردیا لیکن نادرہ آفس شیخوپورہ سے میرے لائسنس کی تصدیق شدہ رپورٹ نہ آسکی اور میرے لائسنس کی تجدید ہوئی تاریخ بھی ختم ہوگئی لیکن نادرہ نے اسے مزید تجدید کرنے سے انکار کردیا اور شیخوپورہ نادرہ آفس اور اسلحہ برانچ شیخوپورہ سے رابطہ کرنے کے لئے کہا ۔میں بیماری کی حالت میں شیخوپورہ گیا اور میرے رشتہ دار نے اسلحہ لائسنس برانچ شیخوپورہ رابطہ کیا تو اہلکار اسماعیل نے بتایا کہ نادرہ شیخوپورہ والوں نے میرا لائسنس ہی نہیں بھجوایا ۔تو جب نادرہ آفس شیخوپورہ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم دو دن بعد چیک کرکے بتائیں گے ۔محمد سرفراز خان نے نادرہ کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نادرہ کے دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگا سکتا اور نہ ہی کسی کو مال پانی دے سکتا ہوں میرا مسئلہ حل کرایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1