ڈی سی او کا دورہ قلعہ لکشمن سنگھ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ڈی سی او کا دورہ قلعہ لکشمن سنگھ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر میں جاری انسدادِ پو لیو مہم کے تیسرے روز قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا اور وہاں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے۔انہوں نے وہاں پر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے۔

اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے27 اور28اکتوبر کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے یونین کو نسل نمبر1شا ہدرہ میں پو لیو ورکر ارم سے رہائشیوں کی لڑائی کا نو ٹس لے لیا ہے۔یو نین کو نسل نمبر1میں پو لیو ورکر نے پو لیس کی مو جودگی میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ جن لو گوں نے پولیو ورکر کے ساتھ لڑائی کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس ضمن میں متعلقہ افراد کے خلاف شاہدرہ پو لیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1