تاجرو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس لگوائی ہیں،ذوالفقار

تاجرو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس لگوائی ہیں،ذوالفقار

لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار) اپنی مدد آپ کے تحت بازار میں سٹریٹ لائٹس لگوائی ہیں۔اس کے علاوہ بازار کی سکیورٹی کیلئے بھی پرائیویٹ گارڈز تاجروں نے خود رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار نولکھا بازار کی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری محمد ذوالفقار نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بازار کی سڑک کی مرمت کیلئے امیدوار برائے چیئرمین محمود بٹ سے بات کی گئی ہے ۔

جلد ہی سڑک مرمت ہو جائے گی۔بازار میں کل ایک سو تیس دکانیں ہیں تمام دکانوں پر شیڈ لگانے کے حوالے سے کارپوریشن سے بات چیت چل رہی ہے جو کہ ہمیں فائبر کے تین فٹ لمبے شیڈ لگانے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ ہمارا مطالبہ پانچ فٹ کے شیڈ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی چوک فلائی اوور بننے کے بعد بازار میں گاہکوں کی روانی ہو جائے گی پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نہایت مثبت قدم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1