اقوام متحدہ کے امن مشنز کی معاؤنت کے لئے تیار ہیں ، ایران

اقوام متحدہ کے امن مشنز کی معاؤنت کے لئے تیار ہیں ، ایران

نیویارک (آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی معاونت کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن مشن آپریشنز اور امن اہلکاروں کی تعیناتی کی راہ میں حائل مسائل اقوام متحدہ کے چارٹر میں تحریر اصولوں اور اہداف کے مطابق حل ہونے چاہئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کشیدگی کے دوران شہریوں کا تحفظ میزبان ملک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

مزید : عالمی منظر