چین ، دھماکے میں 14 افراد ہلاک، ملزمان گرفتار

چین ، دھماکے میں 14 افراد ہلاک، ملزمان گرفتار

بیجنگ(این این آئی) چین میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 147 زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی دھماکا شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔حکام نے مذکورہ واقعے پر آن لائن بات چیت پر پابندی لگادی ۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکا غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ہوا ۔سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں نشر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دھماکا خیز مواد کی غیر قانونی پیداور اور اسے ذخیرہ کرنے کا اعتراف کیا۔دھماکے کے بعد سیکڑوں زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اب بھی 100 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال چین کے شمالی پورٹ تیان جن میں ایک کیمیکل کی ذخیرہ گاہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک اس کی آواز سنادی تھی۔

مزید : عالمی منظر