شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا،امریکا کا اعتراف

شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا،امریکا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی امریکی پالیسی شاید ایک ناکام کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے نیویارک میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ امریکہ اگر اس ضمن میں کچھ کر سکتا ہے تو وہ ہے کہ شمالی کوریا کے پروگرام کو اس سطح پر روکنے کی امید۔انھوں نے مزید کہاکہ اس لیے جوہری صلاحیت کے پروگرام سے دست بردار ہونے کے لیے انھیں تیار کرنے مشکل ہے۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کو محدود کرنے کے لیے اس کے رہنما کم جونگ ان کو معاشی لالچ دینی زیادہ بہتر پالیسی ہو سکتی ہے۔کلیپر کے بیان کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ اب بھی چھ ملکی بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کے لیے کوشاں ہے جو کہ سنہ 2009 سے تعطل کا شکار ہے۔شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے طویل مدتی مقصد کے پیش نظر یہ واشنگٹن کی جانب سے ایک غیر معمولی اعتراف ہے۔تاہم امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -