ترک حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، ہیومین رائٹس واچ

ترک حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، ہیومین رائٹس واچ

انقرہ(این این آئی)ہیومن رائٹس واچ نے ترک حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہنگامی حالت کے نفاذ کا ناجائزہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ انقرہ حکام 15جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہنگامی حالت کے نفاذ کا ناجائزہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں قیدیوں کو مسلسل جگائے رکھنے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے جیسے تیرہ واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کے کارکنوں نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں قواعد و ضوابط انتہائی سخت ہیں۔

، جن کے زیر حراست افراد پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر