سعودی عرب اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،شاہ سلمان

سعودی عرب اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،شاہ سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شامی حزب اختلاف کے اعلیٰ مذاکراتی کمیشن کے رابطہ کار ریاض حجاب نے الیمامہ محل میں ملاقات کی ہے اور ان سے شام کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے شام میں جاری تنازعے کے جنیوا اول سمجھوتے کے مطابق سیاسی حل کے لیے سعودی مملکت کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا ہے.

مزید :

عالمی منظر -