کیلیفورنیا میں مسلم مخالف مہم اور مسلم سینٹر میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزام میں 40 سالہ شہری گرفتار

کیلیفورنیا میں مسلم مخالف مہم اور مسلم سینٹر میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے ...

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 40 سالہ شہری کو مسلم مخالف مہم اور مسلم سینٹر میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مارک لولیان فین نے نہ صرٖف سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پیغامات کے ذریعہ مہم چلائی بلکہ جنوبی کیلی فورنیا میں واقع اسلامک سینٹر میں کئی بار کالز کرکے دہشت گردی کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران اگورا ہلز نامی علاقے میں ملزم کے گھر سے 3 رائفلیں، ایک شارٹ گن،7 پستول اور اڑھائی سو گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسلامک سینٹر کے چیئرمین عمر ریجی نے بتایا کہ مارک لوسیان کی دھمکیوں سے سینٹرکے عملہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارک لوسیان نے اسلامی مرکز کو دھمکیاں دے کر قانون شکنی کی ہے۔

مزید : عالمی منظر