بحیرہء روم میں ڈوبنے والوں کی تعداد میں اضافہ

بحیرہء روم میں ڈوبنے والوں کی تعداد میں اضافہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یورپ آنے کی کوشش کے دوران بحیرہء روم میں اب تک تقریبا اتنی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جتنی پچھلے پورے برس کے دوران ہوئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے جاری ایک بیان میں بتایاکہ اب تک 3740 افراد سمندر میں ڈوب چکے ہیں جبکہ 2015ء کے دوران اس طرح کْل 3771 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس دس لاکھ سے زائد افراد نے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ اس سال یہ تعداد اب تک تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہو چکی ہے۔ بلقان کی ریاستوں کی جانب سے سرحدیں بند کیے جانے کے بعد آج کل زیادہ تر مہاجرین لیبیا سے اٹلی پہنچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر