عمران خان کی کارکنوں کو ایک ہفتے کے دھرنے کی تیاریوں کرنے کی ہدایت

عمران خان کی کارکنوں کو ایک ہفتے کے دھرنے کی تیاریوں کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو یکم نومبر کو اسلام آباد پہنچنے اور ایک ہفتے کے دھرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں ۔نجی ٹی وی دنیانیوز کیمطابق عمران خان نے تمام کارکنوں کو دھرنے کے حوالے سے یکم نومبر کو اسلام آباد پہنچنے اور ایک ہفتے کے دھرنے کیلئے شرکاء کیلئے انتطامات کرنے کی ہدایات جاری کر یں ہیں ۔کارکنوں کو اپنے ساتھ کمبل اور گرم چادریں ساتھ لانے جبکہ آنسو گیس سے بچنے کیلئے انتظامات کرنے کیلئے بھی ہدایات دی گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ خواتین کارکن رہنماؤں کو دھرنے میں چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ہر خاتون رہنما اور کارکن دھرنے میں 8،8گھنٹے ڈیوٹی دیں گی ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے فیصل آباد سے پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے جن میں 900سے زائد پنجاب کانسٹیبلری اور 125خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -