متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو 15روز میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس

متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو 15روز میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (خصو صی رپورٹ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے راولپنڈی کی لال حویلی پر شیخ رشید کا قبضہ ناجائز قرار دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا۔پندرہ روز میں عمارت خالی کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی۔شیخ رشید کہتے ہیں لال حویلی خالی کرانا اتنا آسان نہیں۔حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو راولپنڈی بھی بند کرا دیں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹس میں راو لپنڈی کی لال حویلی پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا قبضہ ناجائز قرار دے دیا گیا۔پندرہ روز میں عمارت خالی کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی جبکہ شیخ رشید اپیل بھی کرسکیں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کہتے ہیں شیخ رشید نے لال حویلی سے منسلک بورڈ کی املاک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ پانچ مرلے کا ہال اور پانچ مرلے کے کمرے بھی ناجائز ہیں۔ ادھر شیخ رشید نے نوٹس ملنے کی تصدیق کر دی۔کہتے ہیں لال حویلی خالی کرانا اتنا ا?سان نہیں حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے تو اسلام ا?باد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی بھی بند کرا دیں گے۔واضح رہے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے زیر استعمال لال حویلی کا معاملہ اس سے پہلے بھی تنازعات کی زد میں رہ چکا ہے

مزید :

صفحہ اول -