جنونی یہودی آباد کار نے گاڑی فلسطینیوں پر چڑھا دی، تین افراد زخمی

جنونی یہودی آباد کار نے گاڑی فلسطینیوں پر چڑھا دی، تین افراد زخمی

قلقیلیہ(آن لائن)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں علی الصباح شاہراہ عام پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین فلسطینیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ علی الصباح ایک جنونی یہودی آباد کار نے قلقیلیہ شہر میں سڑک کے کنارے چلنے والے تین افراد کو کچل ڈالا۔ زخمی ہونے والوں میں دو میاں بیوی اور ایک دوسرا شہری شامل ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے جب کہ تیسرے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو قلقیلیہ کے درویش نزال اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے دومیاں بیوی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک شخص درمیانے درجے کا زخمی ہے۔

مزید : عالمی منظر