مصری حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رفح کو مستقل بنیادوں پر کھولے، عصام یوسف

مصری حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رفح کو مستقل بنیادوں پر کھولے، عصام یوسف

غزہ (این این آئی)فلسطین کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہنماء نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوام گزرگاہ رفح کو مستقل بنیادوں پر کھول دے تاکہ سرحد کے دونوں طرف پھنسے ہزاروں فلسطینیوں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔سماجی رہنماء اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑںے کیلئے امدادی قافلے’میلوں کی مسکراہٹ‘ کے رابطہ کار عصام یوسف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ کی بندش کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مصری حکومت رفح گذرگاہ کو فوری طور کھول دے تاکہ امدادی قافلوں کو غزہ کے محصورین کی مدد کیلئے روانہ کیا جاسکے۔غزہ کی پٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عصام یوسف نے کہاکہ اسرائیل نے دس سال سے غزہ کی پٹی پرمعاشی پابندیاں مسلط کر رکھی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری محصورین غزہ کے ساتھ کھل کر اظہار یکجہتی کرے اور امدادی کاررائیوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے۔ غزہ کی پٹی کے محصورین کی مشکلات دور کرنے میں مصر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر