روس کی جانب سے حلب میں سیز فائر وقفے میں توسیع کا عندیہ

روس کی جانب سے حلب میں سیز فائر وقفے میں توسیع کا عندیہ

ماسکو(این این آئی)روسی وزارت دفاع نے شامی شہر حلب میں فضائی حملوں میں جاری وقفے میں توسیع کا عندیہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع نے کہاکہ حلب پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری کے وقفے میں اضافہ کر دیا جائے گا تاہم ابھی اس توسیع کی مدت نہیں بتائی گئی، روسی ذرائع نے بتایا کہ 18اکتوبر سے حلب پر کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا، وزارت کے ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ روس انسانی بنیادوں پر مزید وقفے کرنے پر بھی تیار ہے لیکن صرف اْسی وقت جب اس سلسلے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کی جائیں کہ اس دوران صرف زخمیوں ، مریضوں اور عام شہریوں کو ہی علاقے سے باہر نکالا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر