جرمنی میں انسداد دہشت گردی کی مہم، پولیس کے 13 چھاپے

جرمنی میں انسداد دہشت گردی کی مہم، پولیس کے 13 چھاپے

برلن(این این آئی)جرمن پولیس نے انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران پانچ مختلف وفاقی ریاستوں میں بیک وقت ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس دوران بارہ مختلف مکانات اور مراکز کی تلاشی لی گئی۔ تھیورنگیا، ہیمبرگ، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، سیکسنی اور باویریا میں کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والوں کو پکڑنا تھا۔

اس دوران روسی شہریت کے حامل گیارہ مردوں اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے ایک 28 سالہ چیچن نڑاد باشندے پر شبہ ہے کہ وہ شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شامل ہونا چاہتا تھا۔ یہ لوگ جرمنی میں بطور مہاجرین داخل ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر