گھر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی گرے،ڈی آئی جی آپریشنز

گھر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی گرے،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی اکبری گیٹ پہنچ گئے جہاں پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابھی تک ملبے سے 8ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں جو کہ ڈی فیوز ہیں۔ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ پرانے لگتے ہیں اور یہ بھی پہلو دیکھ رہے ہیں کہ یہ یہاں پہلے سے موجودتھے یا لائے گئے اور یہ بھی کہ یہ سکریپ کی صورت میں تو نہیں لائے گئے۔ ملبے سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کو فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اس میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی عمارتیں گریں۔ تاہم دھماکہ ہنڈ گرنیڈ کی فٹنگ کے دوران ہوا یا کسی اور طرح تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کی تعداد 8ہو گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ فرانزک ٹیموں نے بارودی مواد کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی عمران اور اسکے اہل خانہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق بارے اور انکی جائیداد کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -