اسلام آباد بند کرنیوالے جتنی تیزی سے جائینگے اتنی تیزی سے واپس آئینگے :فضل الرحمنٰ

اسلام آباد بند کرنیوالے جتنی تیزی سے جائینگے اتنی تیزی سے واپس آئینگے :فضل ...

پشاور(اے این این) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عجیب عجیب باتیں کررہے ہیں ، احتجاج نواز شریف کیخلاف نہیں سپریم کورٹ کیخلاف ہے، اسلام آباد جانے والوں کو الٹے پاؤں بھاگنا ہو گا ، بلبلوں اور غباروں کیلئے سوئی کی نوک کافی ہے، گوکی باتیں نہ کرو،جانے نہیں دیں گے،تمہیں چور مچائے شور نہیں بننے دیں گے،انسانیت کا خون اتنا ارزاں ہو گیا پانی بھی اس سے مہنگا ہے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بن کر کیا ملا؟۔ پشاور میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کی ترقی شروع ہوگئی ہے توکچھ لوگ قومی وحدت کوسبوتاژکررہے ہیں ایک طرف بھارت ہے جو کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کر رہا ہے، کچھ لوگ عجیب عجیب باتیں کررہے ہیں ، احتجاج نواز شریف کیخلاف نہیں سپریم کورٹ کیخلاف ہے دراصل یہ احتجاج سپریم کورٹ سے مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اسلام آباد جانے والے جتنی تیزی سے جائیں گے اسی تیزی سے واپس آئیں گے، یہ بلبلے ہیں ان کے لئے سوئی کی نوک کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، جبکہ کرپشن کی بلند ترین شرح ان کی صوبائی حکومت ہے۔ گو کی باتیں نہ کرو،جانے نہیں دیں گے،تمہیں چور مچائے شور نہیں بننے دیں گے، شورکیوں مچارہے ہو،تم نے صوبے کے ادارے تباہ کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سپریم کورٹ کرے اور اپنے صوبے کی کرپشن کی تحقیقات ہائیکورٹ بھی نہ کرے، سیاست مقصد اور فریضے کا نام ہے، ہم نے اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ مولانافضل الرحمن نے کہا کہ برصغیر کے تمام اکابرین نے دین اسلام کو پھیلایا،انسانیت کا خون اتنا ارزاں ہو گیا ہے کہ پانی بھی اس سے مہنگا ہے، افغانستان کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بن کر کیا ملا؟

مزید : صفحہ اول