پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ریلوے اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ پی آر ایس بی الیون نے کوئٹہ ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ۔ کوئٹہ ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ عبدالوہاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز ناٹ آؤٹ، شاکر علی 19 اور محمد عرفان بٹ نے 15 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسفر ریاض نے 3/19، کاشف صدیق3/31، حسن ناصر 2/34، حافظ سلیمان 1/20 اور آفتاب ازور نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں پی آر ایس بی الیون نے 18.5 اوورزمیں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کاشف صدیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز ناٹ آؤٹ، محمد حسن 27 رنز ناٹ آؤٹ اور کاشف علی نے 30 رنز بنائے۔ کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے محمد عماد نے 1/20 اور شاکر علی نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، محمد کلیم امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔