چوتھا ون ڈے،بھارتی غرور کا بت کیویز کے ہاتھوں پاش پاش

چوتھا ون ڈے،بھارتی غرور کا بت کیویز کے ہاتھوں پاش پاش

رانچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کو 19رنز سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقرررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو جیت کیلئے 261رنز کا ہدف دیا۔جس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل 72رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ولیمسن 41رنز کے ساتھ دوسرے اور ٹیلر 35رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت کی پور ی کی پوری ٹیم نیوزلی لینڈ کیخلاف 49ویں اوور میں 241رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں رائنا 57رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سٹار بلے باز کوہلی نصف سنچری بنانے میں بھی کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 45رنز بنا کر ہی پولین لوٹ گئے۔اوپنگ پر آئے شرما بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نیوزی لینڈ کی طوفانی باؤلنگ کے سامنے صرف 11رنز پر ہی ہتھیار ڈال کر پولین لوٹ گئے۔کپتان دھونی بھی کچھ نہ کرسکے اور محض 11رنز پر ہی آوٹ ہو گئے ،پٹیل 38رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی