ٹرمپ کو بڑا دھچکا ،اپنی ہی پارٹی کے رہنماکولن پاؤل نے ہیلری کی حمایت کا اعلا ن کر دیا

ٹرمپ کو بڑا دھچکا ،اپنی ہی پارٹی کے رہنماکولن پاؤل نے ہیلری کی حمایت کا اعلا ...

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا ،ری پبلکن کے اہم رہنما اور سابق وزیر خارجہ کولن پاؤل نے بھی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ،اپنی پارٹی کے امیدوار ٹرمپ کی بجائے ہیلری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور ری پبلکن پارٹی کے اہم ترین رہنما کولن پاؤل نے امریکی صدر کے انتخابات میں اپنی ہی پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنا ووٹ دیں گے،کولن پاؤل کا ٹرمپ کی بجائے ہیلری کلنٹن کی حمائیت کا اعلان کو امریکی انتخابات میں ہیلری کی کامیابی کے لئے ایک انتہائی غیر معمولی طور پر لیا جا رہا ہے۔کولن پاؤل نے صدر رونالڈ ریگن کے انتظامیہ میں خدمات دی تھیں اور وہ صدر کے طور پر جارج ڈبلیو بش کے پہلے دور میں وزیر خارجہ تھے.انہوں نے سال 2008 ء اور سال 2012 ء میں صدر براک اوباما کی حمایت کی تھی، پاؤل نے ٹرمپ کے بجائے ہلیری کو ووٹ دینے کا اعلان لنگ آئی لینڈ میں اجتماعی میریڈیئن کھانے کے دوران کیا،کولن پاؤل کی حمائیت اور ووٹ دینے کے اعلان پر ہیلری کلنٹن پھولے نہیں سما رہیں ،انہوں نے کولن پاؤل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک ’’دبنگ فوجی افسر ‘‘ اور قابل سیاست دان کی حمائیت حاصل ہونے کی بے انتہا خوشی ہے۔

مزید : صفحہ اول